یوکرینی صدر کا جدید ہتھیاروں اور مزید مالی امداد کا مطالبہ

June 29, 2022

فوٹو: فائل

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے نیٹو رکن ملکوں سے جدید ہتھیاروں اور مزید مالی امداد کا مطالبہ کردیا۔

نیٹو اجلاس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے ولودومیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی پیش قدمی کو روکنے کیلئے مزید جدید ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کو اربوں ڈالر کے خسارے کا سامنا ہے اور اپنے دفاع کے لیے ماہانہ 5 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر نے نیٹو کے رکن ملکوں پر زور دیا کہ روس پر مزید پابندیاں لگائی جائیں۔