دوحہ میں ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات ابھی ختم نہیں ہوئے، ایران

June 29, 2022

ایران جوہری معاہدہ بحالی کے حوالے سے قطر میں ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات ابھی ختم نہیں ہوئے ہیں۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے مزید بتایا کہ دوحہ میں ایران اور امریکا بالواسطہ مذاکرات دو روز سے جاری ہیں۔

ترجمان ناصر کنعانی نے بتایا کہ ایرانی مذاکرات کار اور یورپی یونین کے سفیر کی آج ایک اور ملاقات ہوگی۔