اسلام آباد میں شاہراہو ں پرغیر قانونی برقی بینرز آویزاں کرنے کا نوٹس لے لیا گیا

June 30, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر نے وفاقی دارالحکومت میں شاہراہو ں پرغیر قانونی برقی بینرز آویزاں کرنے کا نوٹس لے لیا ہے اور متعلقہ اتھارٹیز کو غیر قانونی اسٹریمرز جلد ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ اتھارٹیز سے وضاحت طلب کر لی ہے کہ غیر قانونی اسٹریمرز کے خلاف پوری ایکشن کیو ں نہیں لیا گیا ، ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کو بدھ کے روز ایک شہری نے فون پر شکایت کی تھی ۔ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پربینرز اتارنے کے سلسلے میں متعلقہ اتھارٹیز کو نوٹس جاری کیا۔