شہریوں کو سر سبز و صاف ماحول کی فراہمی کے اقدامات جاری ہیں، ڈی جی پی ایچ اے

June 30, 2022

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی ) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے راولپنڈی شہر کی تزئین و آرائش کا کام جاری و ساری ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی میڈم زینیہ ہمایوں کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق راولپنڈی اور مری شہر کے تمام پارکوں، روڈ سائیڈز اور میڈینز کی تزئین و آرائش جا ری ہے جس سے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے شہریوں کو سر سبز و صاف ماحول کی فراہمی میں پی ایچ اے کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔