بیٹے کے قاتلوں کو سزا دلوانے کی اپیل

June 30, 2022

راولپنڈی (جنگ نیوز) محلہ حکیم آباد راولپنڈی کے رہائشی اسد جاوید نے انکے بیٹے کے قاتلوں کو سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یکم جنوری کو طہٰ علی حسیب نے تیز دھار آلہ سے ثمیل اسد کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا تھا‘ جس کا مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس پاکستان سے انصاف دلانے کی اپیل کی۔