اسلام آباد کیپٹل پولیس کا ماحول دوست‘ توانائی بچت کا نیا پراجیکٹ

June 30, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزارت داخلہ کی منظوری سے ماحول دوست اور توانانی کی بچت کا ایک نیا پراجیکٹ لانچ کیا جا رہا ہے جس کے تحت اسلام آباد کیپٹل پولیس کے تمام تھانوں، دفاتر، لائنز، سیف سٹی اور دیگر تنصیبات اور آلات کو پائیدار انرجی پر منتقل کیا جائیگا۔ اس حوالے سے آئی جی پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان کیساتھ نیشنل انرجی ایفی شینسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر سردار معظم کی اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ویژن ٹرن ارائونڈ پاکستان کے تحت وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی منظوری سے انقلابی قدم اٹھایا جائیگا۔ اس پراجیکٹ پر ڈائریکٹر جنرل پلاننگ پالیسی انوویشن پروگرام منیر احمد کی سربراہی میں سروے شروع ہو چکاہے۔ اس سے قبل گاڑیوں میں فیول بچت احکامات سے ماہانہ ایک کروڑ کی بچت ہوگی۔