بری امام صوفی کانفرنس کاانقعاد

June 30, 2022

راولپنڈی ( خصو صی رپورٹر ) پنجاب آرٹس کونسل میں دائرہ ادبی تنظیم کے تعاون سے حضرت بری امام صوفی کانفرنس کاانقعاد کیا گیا ،صدارت ڈاکٹر غضنفر مہدی چیئرمین انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف صوفی ازم نے کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر غضنفر مہدی کا کہنا تھا کہ صوفی ازم کی ترویج سے دہشت گردی، خونریزی اور فرقہ واریت کا خاتمہ ممکن ہے۔ کوکب اقبال ایڈوکیٹ ،احسان کبریا اور راشدہ نبیل حسین ، وقار احمد،نعیم اکرم قریشی، حارث عباس، جہانزیب چشتی، اُشنہ کائنات،میمونہ مشتاق، شاہدہ منصور،نورین صدف اور زینب النساء نے بھی خطاب کیا۔