پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام تقریب آج ہو گی

June 30, 2022

اسلام آباد( جنگ نیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ اور رپجا پروفیشنل کے زیر اہتمام سپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب آج تین بجے سپورٹس کمپلیکس جناح ہال لیاقت جمنازیم میں ہوگی ۔ سماجی شخصیت مسلم لیگ ن یو اے ای کے سنیئر نائب صدر عبدالحمید مغل ،ڈی جی کرنل آصف زمان، سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ملک ابرار مہمان خصوصی ہوں گے۔