کورونا کےبیس مریض رپورٹ

June 30, 2022

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)گزشتہ چو بیس گھنٹوں میں راولپنڈ ی ضلع میں کورونا کےبیس مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ راولپنڈی ضلع میں اب تک کورونا وا ئرس سے متاثرہ کل43306 مریضوں میں سے41849ڈسچارج جبکہ 1335 اموات ہوئیں ۔ایکٹو کیسز کی تعداد 119 ہے۔116 ہوم آئسو لیشن میں ہیں۔ طویل وقفہ کے بعد تین مریض ہسپتالوں میں داخل کیے گئے ہیں۔