محکمہ موسمیات اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے درمیان باہم تعاون کی یادداشت پر دستخط

June 30, 2022

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) محکمہ موسمیات اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے،اس سلسلے میں محکمہ موسمیات کے ہیڈکوارٹر میں بدھ کو تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات صاحبزاد خان اور وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب بھی موجود تھے ، اس مفاہمت نامے کا مقصد خوشحال پاکستان کی تعمیر کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا ہے، جس میں زراعت کے شعبے کی ترقی میں موسمیاتی اور موسمیاتی معلومات کا استعمال وغیرہ بھی شامل ہے ، اس کے علاوہ کیپسٹی بلڈنگ کے ساتھ ساتھ تحقیق اور ترقی کو مضبوط بنانابھی شامل ہے۔