20 سماج دشمن گرفتار، 5 موٹر سائیکل برآمد، 35 بھکاری بھی بند

June 30, 2022

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار،سٹاف رپورٹر) 20سماج دشمن گرفتار کرلیے گئے۔ اسلام آ باد پولیس نے چھ جرائم پیشہ عنا صر کو گرفتار کر کے 3350گر ام چرس،1190 گرام آ ئس ، 120گر ام آئس ، جعلی کر نسی اور اسلحہ وایمو نیشن برآمد کرلی۔ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کرکے 5چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلیے گئے ،تھانہ نصیر آباد پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ اسلام آباد پولیس نے تین لاکھ روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ کو گرفتار کر کے مسروقہ رقم برآمد کر لی۔ راولپنڈی پولیس نے 4ملزموں کو گرفتار کرکے ناجائزا سلحہ مع ایمونیشن برآمد، 4ملزموں کو گرفتار کرکے چرس اور شراب برآمد کرلی۔ راولپنڈی پولیس نے35 بھکاریوں کو گرفتار کرکے مختلف تھانوں میں بند کروایا۔ ایف ائی اے نے انٹرپول ریڈ نوٹس پر مقدمہ قتل میں مطلوب ملزم عمان سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کر دیا