پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ٹیکنیکل ٹیم کا راولپنڈی بورڈ کا دورہ

June 30, 2022

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ لاہور کی ٹیکنیکل ٹیم نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کا دورہ کیا۔ ٹیم میں مریم زیب سینئر پروگرام منیجر اور محمد بلال پروگرام منیجر شامل تھے۔ محمد عدنان خان سیکرٹری تعلیمی بورڈ نے بتایا کہ پہلی دفعہ آن لائن سسٹم کا جدید تقاضوں کے مطابق اصلاحی عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ ٹیم اپنی سفارشات کمشنر/چیئرمین راولپنڈی بورڈ کو پیش کریگی۔