4انسانی سمگلرز گرفتار

June 30, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) معصوم شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیانے کے الزام میں 4انسانی اسمگلرز کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔ ملزمان شیخ قمر شاہد‘ سلطان محمود‘ شاہد علی اور محمد یاسین لاکھوں روپے کے عوض مختلف افراد کو بیرون ملک بھجوانے میں ملوث تھے۔