کراچی، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

June 30, 2022

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

گلشن معمار اسکیم 33 میں بجلی کی بندش کے خلاف عوام نے کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کی جانب سے کے الیکٹرک کے دفتر پر پتھراؤ کیا گیا جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف لانڈھی فیوچر کالونی، گارڈن اور پی آئی بی موڑ پر بھی مظاہرے کئے گئے۔