شیخ رشید کو اب کوئی خیرات نہیں ملے گی، سینیٹر پلوشہ خان

June 30, 2022

پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہپشاور روڈ پنڈی سے اب شیخ رشید کو کوئی خیرات نہیں ملے گی۔

ایک بیان میں سینیٹر پلوشہ خان نے شیخ رشید کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نے عمران خان کو اقتدار سے نکال کر ملک بچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے معیشت تباہ اور پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید کوپشاور روڈ پنڈی سے اب کوئی خیرات نہیں ملے گی۔