ن لیگ نے پارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی کو نجی ہوٹل میں جمع کرلیا

June 30, 2022

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا، تمام ارکان کو نجی ہوٹل میں جمع کیا گیا ہے۔

ذرائع مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ ممبران اسمبلی آج رات 8 بجے ایئرپورٹ کے قریب نجی ہوٹل میں اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ ممبران اسمبلی آج رات اسی ہوٹل میں قیام کریں گے۔

ممبران اسمبلی کل صبح ایک ساتھ ہوٹل سے بسوں میں پنجاب اسمبلی روانہ ہوں گے۔