روسی خام تیل پاکستان کو مہنگا پڑے گا، ٹرانسپورٹیشن چارجز زیادہ ہوں گے، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن

June 30, 2022

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی خام تیل پاکستان کو مہنگا پڑے گا۔ روس سے خام تیل خریدنے میں ٹرانسپورٹ چارجز بہت آئیں گے۔

پیٹرولیم ڈویژن کےذرائع نے مزید کہا کہ روسی خام تیل کو پاکستان میں ریفائن کرنا کوئی مسئلہ نہیں۔ روس سے خام تیل کی درآمد کو 30 دن تک لگ سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دیکھنا ہو گا کہ روس سے خام تیل خریدا بھی جاسکتا ہے یا نہیں اور یہ کہ روس پر عائد پابندیاں خام تیل درآمد میں حائل ہوسکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے روس سے خام تیل کے لیے پوچھا گیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق روس سے خام تیل کی خریداری سے متعلق آئل ریفائنری سے تجاویز مانگی ہیں۔