بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق

July 01, 2022

مشرقی بلوچستان میں مون سون کا آغاز ہوگیا، تمبو میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کے کھمبے گرنے سے سپلائی معطل ہوگئی، سیلابی صورتحال کے سبب رابطہ سڑکوں پر آمدورفت متاثر ہوئی۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ شہر میں موسلادھار بارش سے نمٹنے کے لیے نالے صاف نہ کیے جاسکے۔

علاوہ ازیں مظفرآباد میں بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، جس کے باعث گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں پھنس گئیں۔