خاتون سے اجتماعی زیادتی، پیپلزپارٹی کا نامزد امیدوار گرفتار، ساتھی فرار

July 01, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شارع فیصل انویسٹی گیشن پولیس نے گلستان جوہر A-16 میں کارروائی کےدوران خاتون سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں پاکستان پیپلز پارٹی UC-8 وارڈ1 کےنامزد امیدوار اسامہ احمد کو گرفتار کر لیا ،جبکہ اسکا ساتھی شیراز عباسی فرار ہو گیا ،پولیس کے مطابق ملزمان نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا،ملزمان ماضی میں بھی جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں، ملزمان کا فلیٹس پر قبضے او ر سرکاری نوکری کا جھانسہ اور علاقے میں غنڈہ گردی کر نا معمول تھا۔