سود کیخلاف فیصلے کو چیلنج کرنیوالے بنکوں کا بائیکاٹ کیا جائیگا، علما کرام

July 01, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمعیت اتحاد العلماءسندھ کے تحت قباءآڈیٹوریم میں منعقدہ علماءکنونشن میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماءکرام نے حکومت کی جانب سے سود کے خلاف وفاقی شریعت عدالت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے والے عمل کی سخت مذمت اوراپیل دائر کرنے والی 4 نجی بنکوں کے مکمل بائکاٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ علماءکرام و آئمہ مساجد جمعہ یکم جولائی کو عوام کو پی ڈی ایم حکومت کے اسلام دشمن اقدامات سے آگاہ کریں اورحکومت پرزوردیں کہ وہ وفاقی شریعت عدالت کے سودکے خلاف فیصلے پرمن عن عمل درآمد کے لیے ٹاسک فورس قائم کرے، علماءکنونشن کی صدارت امیرجماعت اسلامی سندھ محمدحسین محنتی نے کی جبکہ جے یوپی کے قاضی احمد نورانی،جے یو آئی کے علامہ یعقوب شاہ،جمعیت اتحاد العلماءسندھ کے صدرحافظ نصراللہ چنا، جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالحفیظ بجارانی، علامہ حزب اللہ جکھرو، مولانا عبدالوحید، مولانا یامین منصوری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے اپنے صدارت خطاب میں کہاکہ اس وقت ملک آئی ایم ایف کے شکنجے میں ہے،وہ نہ صرف اپنا سود وصول بلکہ ہماری پوری معیشت پر قابض ہے۔