قیدی فرار کیس، انسپکٹر کے خلاف ڈائریکٹ کمپلین داخل کرنے کا حکم

July 01, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دعا منگی اغواء کیس کے مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے فرار کے کیس میں انسپکٹر نثار اعوان کے خلاف ڈائریکٹ کمپلین داخل کرنے کا حکم دے دیا،کیس کی سماعت پر تفتیشی افسر نثار اعوان پولیس اہلکاروں کے خلاف کیس کا چالان پیش کرنے میں ناکام رہے جس پر عدالت نے انسپکٹر نثار اعوان کے خلاف ڈائریکٹ کمپلین داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ انسپکٹر نثار اعوان عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔