سٹی کورٹ میں یومیہ 35 ہزار سائلین آتے ہیں، سہولتیں نہیں، کراچی بار

July 01, 2022

کراچی(محمد ندیم /اسٹاف رپورٹر) کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نعیم میمن نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے بار کو درپیش مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی بار کے 17ہزار ممبر ہیں،باررومز میں جگہ کی کمی کے باعث بیٹھنے کی گنجائش نہیں ہے، سٹی کورٹ میں روزانہ 35ہزار سائلین آتے ہیں ان کے لیے سہولتوں ،پینے کے صاف پانی کی کمی ہے،صفائی ستھرائی کے مسائل ہیں ، پولیس کی نفری کم ہونے کی وجہ سے سیکورٹی کا مسئلہ ہے،جگہ کی کمی کی وجہ سے عدالتیں چھوٹے چھوٹے کمروں پر محیط ہیں، سائلین اپنی موٹر سائیکلیں سٹی کورٹ کے باہر کھڑی کرنے پر مجبور ہیں جہاں سے پولیس ان کی گاڑیاں اٹھالیتی ہے۔ڈی آئی جی سائوتھ اس معاملے کا نوٹس لیں،پارکنگ کی جگہ کم ہے۔