5 مغوی بازیاب، 9 اغوا کار گرفتار

July 01, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ویسٹ زون پولیس نے پانچ مغویوں کو بازیاب کرکے 9 اغواء کار وں کو گرفتار کر لیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ عارف اسلم راؤکے مطابق اسلحہ بردار ملزمان عباسی گوٹھ گلشن معمار میں شہری کی زمین پر اسلحہ کے زور پر داخل ہوئے اور وہاں موجود پانچ چوکیداروں کو تشدد کے بعد یرغمال بنا لیا،گلشن معمار پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کی اور نو اغواء کار ملزمان کو گرفتار کر کے مغوی چوکیدار و ں کو بازیاب کروالیا،اغواء کار ملزمان سے کلاشنکوف، رائفل، پسٹلز، زیر استعمال وین اور ایک موٹرسائیکل برآمدکی گئی ہے،گرفتار ملزمان میں اسامہ شوکت، عبداللہ، عاطف شکیل، بلال، حمزہ، محمد وقاص، سارف گجر، شعیب اور ارسلان شامل ہیں، دیگر فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔