پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دی جائیگی، بلاول

July 01, 2022

امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کی امریکی اراکین کانگریس سے ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی زوم کے ذریعے شرکت کی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی۔

پاکستان کاکس کی سربراہ کانگریس وومن شیلا جیکسن نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کہوں گی کہ پاکستان کو اقتصادی سہولتیں دی جائیں۔

پاکستان کے سفیر مسعود خان نے ٹیکساس کے گورنر سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر گریگ ایبٹ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔