کراچی، پیپلز بس سروس کے دوسرے روٹ کا آغاز آج ہوگا

July 01, 2022

کراچی میں پیپلز بس سروس کے دوسرے روٹ کا آغاز آج سے کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق دوسرا روٹ نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال کورنگی تک ہے۔

بس ناگن چورنگی، سہراب گوٹھ، گلشن چورنگی، ڈرگ روڈ، شاہ فیصل کالونی اور لانڈھی سے گزرے گی۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے پہلے مرحلے میں ماڈل کالونی ملیر سے ٹاور تک بس سروس کا افتتاح کیا تھا۔

پیپلز بس سروس کا افتتاح پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیا تھا۔