سر سید ایکسپریس زیادتی کیس، خاتون بیان سے منحرف

July 01, 2022

فائل فوٹو

سر سید ایکسپریس کے سیکیورٹی گارڈز پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون تحقیقات کے دوران اپنے بیان سے منحرف ہو گئی۔

گزشتہ روز کراچی سے راولپنڈی جانے والی سر سید ایکسپریس میں بغیر ٹکٹ سوار فائزہ نامی خاتون نے دو سیکیورٹی گارڈز پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا۔

سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لیے جانے کے بعد میڈیکل میں زیادتی کے شواہد نہ ملنے پر خاتون تحقیقات کے دروان زیادتی کے بیان سے منحرف ہوگئی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی گارڈز اس سے فحش باتیں کرکے تنگ کر رہے تھے اس لیے غصے میں پولیس کو کال کر کے زیادتی کا جھوٹ بولا تھا۔

حکام نے معاملے کی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ آئی جی ریلوے پولیس کو بھجوا دی ہے۔