مون سون بارشوں میں گیجٹس کو کیسے محفوظ رکھا جائے؟

July 01, 2022

فائل فوٹو

ملک بھر میں مون سون بارشوں نے دستک دے دی ہے، اگرچہ کسی بھی موسم میں کسی بھی ڈیوائس کو پانی سے نقصان پہنچ سکتا ہے لیکن بارش کے موسم میں اس کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔

اب زیادہ پریشان نہ ہوں کیونکہ یہاں ہم آپ کو کچھ آسان طریقے بتانے جارہے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے گیجٹس کو مون سون بارشوں میں محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

مون سون بارشوں میں گیجٹس کو محفوظ رکھنے کے طریقے:

زِپ لاک پاؤچز:

مون سون کے دوران اپنے گیجٹس کو پانی سے محفوظ رکھنے کا پہلا اور بہترین طریقہ یہ ہے کہ انہیں ایئر ٹائٹ زِپ لاک پاؤچ میں رکھیں، واٹر پروف زِپ لاک پاؤچ اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس، لیپ ٹاپ وغیرہ کے لیے ہر سائز میں دستیاب ہوتے ہیں۔

بائیو میٹرک لاک کے بجائے پیٹرن لاک کا استعمال کریں:

یہ ممکن ہے کہ جب فون کو زِپ لاک بیگ میں رکھا جائے تو آپ کا فون آپ کے فنگر پرنٹ کو پہچاننے میں ناکام ہو جائے کیونکہ بعض اوقات آپ کے ہاتھ گیلے ہوتے ہیں، اس صورت میں آپ اپنے فون تک آسانی سے رسائی کے لیے پِن یا پیٹرن لاک استعمال کر سکتے ہیں۔

واٹر پروف اسمارٹ واچز کور:

زیادہ تر اسمارٹ واچز پہلے ہی واٹر پروف ہوتی ہیں، تاہم، ہماری طرف سے محتاط رہنا بہتر ہے لیکن مارکیٹ میں واٹر پروف اسمارٹ واچز کور بھی دستیاب ہیں، آپ ان کا استعمال اپنی اسمارٹ واچ کو مون سون کے دوران پانی کے کسی بھی نقصان سے محفوظ رکھنے کے لیے کر سکتے ہیں، یہ عام طور پر سلیکون سے بنے ہوتے ہیں جو پائیدار ہوتے ہیں۔

ہر چیز کو اَن پلگ کردیں:

اگر آپ کے گھر میں بارش کا پانی جمع ہونے کا خطرہ ہے تو سب سے پہلے آپ کو تمام الیکٹرانکس ڈیوائسز کواَن پلگ کرنا چاہیے تاکہ کرنٹ کے خطرے سے بچا جاسکے۔