قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا پریکٹس کیمپ اختتام پذیر

July 01, 2022

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔

اسکواڈ نے پریکٹس سیشن کے ساتھ ساتھ 2 سینیاریو بیسڈ میچز بھی کھیلے، قومی ٹیسٹ اسکواڈ 6 جولائی کو لاہور سے سری لنکا روانہ ہوگا۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کے باعث آخری روز ٹریننگ نہ کر سکا۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی اب اپنے اپنے شہروں کو چلے گئے ہیں، وہ 5 جولائی کو لاہور میں اکٹھا ہوں گے۔

انگلینڈ میں جاری کاؤنٹی چیمپئن شپ کے میچز میں شریک شان مسعود، محمد رضوان اور اظہر علی بھی 5 جولائی کو لاہور میں رپورٹ کریں گے۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ 2 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے 6 جولائی کو لاہور سے سری لنکا روانہ ہوگا۔