پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں اپنی خود مختاری سرینڈر کرچکی ہیں، رضا ربانی

July 02, 2022

اسلام آباد (جنگ نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں اپنی خود مختاری سرینڈر کر چکی ہیں۔

سابق چیئر مین سینیٹ نے کہا کہ حکمران اشرافیہ نے پارلیمنٹ کو غیر فعال ، اسمبلیوں کو ربڑ اسٹیمپ بنادیا ، اسلام آباد سے جاری بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ ایوان کی اندرونی کارروائی پر اب عدلیہ انہیں ہدایات دے رہی ہیں، اب خود کے سوا کسی کو قصور وار نہیں سمجھا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکمران اشرافیہ نے پہلے ہی پارلیمنٹ کو غیر فعال اور صوبائی اسمبلیوں کو ربڑ اسٹیمپ بنا دیا ہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ سویلین سرکاری عہدیدار آئین کی دانستہ خلاف ورزی کر رہے ہیں، ہمیں ایسی نہج پر پہنچا دیا گیا جہاں ایوان کی کارروائی عدالتی لائنز پر چل رہی ہے۔