حکومت کے پاس کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے، حماد اظہر کا الزام

July 02, 2022

اسلام آباد (جنگ نیوز )پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کاکہنا ہے کہ حکومت کے پاس کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ اپنی ناہلی چھپانے کیلئے ہر بات پر عمران خان کا نام لیا جاتا ہے، ملکی تاریخ میں ایل این جی کا بہترین معاہدہ پی ٹی آئی کے دور میں ہوا ، (ن )لیگ کے دور میں مہنگی ایل این جی خریدنے کے معاہدے کیے جاتے رہے ہیں، لوڈ شیڈنگ کیخلاف لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ احتجاج ہورہا ہے جبکہ مظاہرین کیخلاف دہشتگردی کے پرچے کاٹے جارہے ہیں۔