موبائل فون ڈیوائس، مبینہ طور پر توہین صحابہ کے کلمات، صدر موبائل مارکیٹ میں ہنگامہ

July 02, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پریڈی تھانے کی حدود صدر موبائل مارکیٹ میں جمعے کی صبح کو اچانک شدید ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ ، موبائل مارکیٹ بند کردی گئی ، مشتعل مظاہرین کے مطابق ایک موبائل فون نے کوئی ایسی ڈیوائس متعارف کرائی ہے جس سے مذہب یا مقدس شخصیات کی توہین کا پہلو نکلتا ہے، ایس ایچ او پریڈی کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق پریڈی کے علاقے میں واقع اسٹار سٹی مال پر ایک ایسی وائی فائی ڈیوائس نصب کی گئی ہے جس پر چلنے والے کلمات توہین صحابہ کے زمرے میں آتے ہیں معاملات کی حساسیت کو جانتے ہوئے ایس ایچ او پریڈی نے موقع پر پہنچ کر تمام وائی فائی ڈیوائس بند کروا دیں اور شک کی بنیاد پر ایک نجی کمپنی کے آفس اسٹاف سمیت 27 افراد کو حراست میں لے لیا ، جبکہ معاملے کی انکوائری کے لیے ایس پی صدر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،اور تحقیقات میں جو افراد بھی توہین کے مرتکب ہوئے ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،دریں اثنا متعلقہ کمپنی پاکستان کا کہنا ہے کہ مذہبی اہمیت کے تمام معاملات پر اپنی معروضیت کا اعادہ کرتا ہے اور اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کمپنی کا وژن اور آپریشنز مذہب کےحوالےسے غیر جانبدارانہ اور احترام کے حامل ہیں۔