مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس، FIA کا شوگر ملز کے مرکزی کردار محمد خان بھٹی اور واجد احمد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

July 02, 2022

لاہور(نمائندہ جنگ) ایف آئی اے نے مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں رحیم یارخان شوگرملز کے مرکزی کردارمحمدخان بھٹی اور واجداحمد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا،ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ محمدخان بھٹی ضمانت پر ہیں، ضمانت ختم ہونےپر اُن کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی، واجد احمد رحیم یار خان شوگر ملز میں 9.65 فیصد کے شیئر ہولڈر ہیں، محمد خان بھٹی اور واجد احمد پنجاب اسمبلی میں ملازم ہیں۔