پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد اس کا استعمال کم ہوگیا

July 02, 2022

کراچی (نیوزڈیسک )پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد اس کا استعمال کم ہوگیا، تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد اس کا استعمال بھی کم ہوگیا۔ ایک ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں مجموعی طور پر11فیصد کمی دیکھی گئی۔ پیٹرول کی کھپت 2فیصد اور ڈیزل کی کھپت 16 فیصد کم ہوگئی جبکہ مٹی کے تیل کی کھپت میں 12 فیصد کمی دیکھی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔