اوپن مارکیٹ میں ڈالر 204 روپے کا ہوگیا

July 02, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)روپے کے مقابلے میںاوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 50پیسے بڑھ گئی،یورو بھی ایک روپے مہنگا ہو گیا لیکن پاؤنڈ کی قیمت مستحکم رہی ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یکم جولائی جمعہ کو بینکوں کی بندش کے باعث انٹر بینک ریٹ جاری نہیں ہوا ،تاہم اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میںڈالر کی قیمت میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید 202.50روپے سے بڑھ کر 203.00 روپے اور قیمت فروخت 203.50 روپے سے بڑھ کر 204.00روپے ہو گئی ہے ، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یورو کی قیمت خرید212.00 روپے سے بڑھ کر 213.00روپے اور قیمت فروخت 215.00 روپے سے بڑھ کر 216.00روپے ہو گئی ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 246.00روپے اور قیمت فروخت 249.00 روپے پر مستحکم رہی۔