سونا فی تولہ 400 روپے سستا

July 02, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونےکی قیمت میں400روپے اورچاندی کی قیمت میں30 روپے فی تولہ کی کمی ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 16 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1804 ڈالر سے کم ہو کر 1788 ڈالر فی اونس ہو گئی جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 400روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 41ہزار 100روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 343روپے کی کمی سے ایک لاکھ 20ہزار 970روپے ہو گئی ہے جبکہ 30روپے فی تولہ کی کمی سے چاندی کی قیمت 1550روپے سے کم ہو کر 1520روپے فی تولہ پر آگئی ہے۔