یورو زون کے 19 ممالک میں مہنگائی کی شرح 25 سال کی بلند ترین سطح پر

July 02, 2022

برسلز(جنگ نیوز)یورو زون کے 19 ممالک میں مہنگائی کی شرح 25 سال کی بلند ترین سطح پر8.6فیصد تک پہنچ گئی،محکمہ شماریات یورپی یونین کی یکم جولائی کی رپورٹ کےمطابق خطے میں ایندھن کی قیمتوں میں جون کے دوران 41.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ خوراک کی قیمتوں میں 11.1 فیصد اضافہ ہوا، خطے میں مہنگائی کی شرح 1997 کے بعد سب سے زیادہ ہے، جب یورو کرنسی کا آغاز ہوا تھا،خطے میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ایک سال کے دوران مسلسل اضافہ ہوا ہے۔