فائرنگ کے واقعات میں 3افراد زخمی

July 02, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) مختلف علاقوں میں تین افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ صادق آباد کے علاقے میں وارث خان کے بیٹوں بلال اور اویس کوزاہد بھٹی نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں انور خان کو شفقت زمان نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔