تیز رفتار 3D پرنٹڈ کار متعارف، قیمت کتنی ہوگی؟

July 02, 2022

امریکی کمپنی نے 400 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تھری ڈی پرنٹڈ کار متعارف کرا دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی ’’کے زنگر ‘‘ کی جانب سے جلد لانچ کی جانے والی ’’21 سی ‘‘ نامی اس گاڑی میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے نئے فیچرز بھی متعارف کروائے گئے ہیں جو اس گاڑی کو سُپر کار بنا دیتے ہیں۔

400 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی سُپر کار میں تقریباً تین لیٹر کا ماحول دوست ہائبرڈ انجن استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس گاڑی کے اگلے دونوں پہیوں پر الیکٹرک موٹرز بھی لگائی گئی ہیں۔

امریکی کمپنی کے مطابق اس تھری ڈی پرنٹڈ گاڑی کو اسٹریٹ کار کی طرز پر بنایا گیا ہے جسے آئندہ سال دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی مستقبل کی ایک جھلک ہے جسے رواں برس اگست میں لانچ کیا جائے گا۔ ابتداً اس کی قیمت 15 کروڑ رکھی گئی ہے۔