این ایچ ایس میں کیئر کی بہتری کیلئے مجموعی طور پر 42 نئے انٹیگریٹڈ کیئر سسٹمز نافذ

July 03, 2022

لندن ( پی اے ) این ایچ ایس میں ہونے والی انتظامی تبدیلیوں کے نتیجے میں انگلینڈ کے کچھ حصوں میں مریضوں کو جوئے کی دکانوں میں بلڈ پریشر چیک کرنے کی پیشکش کی جائے گی، جبکہ دماغی صحت کے عملے کو ضرورت مند بچوں کی مدد کیلئے جی پی سرجریوں میں رکھا جا سکتا ہے۔ مربوط نگہداشت کے مجموعی طور پر 42 نئےسسٹمز (آئی سی ایس) جمعہ کو نافذ ہوگئے، جو جی پیز اور ان کی ٹیموں، ہسپتالوں، دیکھ بھال کی خدمات اور دیگر مقامی گروپس کو یکجا کرتے ہیں۔اس کا مقصد ملک کے ہر حصے میں بشمول ان لوگوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانا ہے، جو متعدد حالات میں صحت اور نگہداشت کی خدمات تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔کلینکل کمیشننگ گروپس (سی سی جیز)، جن کا اب تک مقامی بجٹ پرکنٹرول تھا، اصلاحات کے تحت ختم کر دیئے گئے۔ پچھلے فریم ورک کے تحت، تنظیموں کے درمیان مسابقت کو فروغ دیا گیا تھا لیکن اسے مشترکہ طور پر کام کرنے کے حق میں ختم کر دیا گیا ۔کچھ علاقوں میں پہلے ہی تبدیلیوں کے تحت نئی خدمات شروع کر دی گئی ہیں، جس کے تحت سٹاکپورٹ میں جی پی پریکٹس بلڈ پریشر کی جانچ جوئے کی دکانوں میں کی جا رہی ہے۔کوونٹری اور نارتھ واروکشائر میں، ایک مقامی اسپورٹس کلب جی پی ریفرلز کے ذریعے بلکہ جم تک رسائی کی پیشکش والے لوگوں سے رابطہ کرکے، ذیابیطس اور موٹاپے کے خاتمے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔بچوں اور نوجوانوں کی مدد کے لیے سرشار دماغی صحت کے عملے کو جو فلاح و بہبود کے پریکٹیشنرز کے طور پر جانا جاتا ہے مقامی ذہنی صحت کی ٹیموں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے کچھ جی پی پریکٹسز میں شامل کیا گیا ہے۔این ایچ ایس انگلینڈ نے کہا کہ جی پی ٹیمیں خاص دلچسپیاں پیدا کر سکتی ہیں اور مخصوص شعبوں مثلاً کھانے کے عوارض میں تربیت تک رسائی فراہم کر سکتی ہیں ۔ باڈی کے مطابق، اصلاحات کے تحت این ایچ ایس میں کام کرنے والے چیف ایگزیکٹوز کی تعداد کو 170 تک کم کر کے تقریباً 14 ملین پونڈزسالانہ کی بچت بھی کی جائے گی۔این ایچ ایس کی چیف ایگزیکٹیو، امانڈا پرچرڈ نے کہا کہ ’’انٹیگریٹڈ کیئر سسٹمز ‘‘میں حقیقی معنوں میں اس طریقے کو تبدیل کرنے کی طاقت ہوتی ہے جس طرح ہم ملک کے اوپر اور نیچے لوگوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں - جب کوئی بیمار ہو یا حادثے کا شکار ہو تو نہ صرف این ایچ ایس اس وقت دیکھ بھال فراہم کرے گا بلکہ اس کے ساتھ ہمارے مقامی حکومتی شراکت دار لوگوں کی صحت کے انتظام میں بڑھتا ہوا کلیدی کردار ادا کریں گے ۔ مقامی علاقے پہلے ہی کمیونٹیز میں جا کر کھیل کے کلبوں اور بیٹنگ شاپس میں علامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ لوگ 999 استعمال کرنے یا اے اینڈ ای پر جانے کے بجائے کمیونٹی سپورٹ تک رسائی حاصل کر سکیں۔ان اسکیموں کے ذریعے، ہم پہلے ہی لوگوں کی زندگیوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لا رہے ہیں۔سسٹمزمیں مشترکہ کام کرنے سے این ایچ ایس کو عدم مساوات سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور پورے انگلینڈ میں لوگوں کی صحت اور تندرستی میں گہری جڑوں والی تفریق کو دور کیا جائے گا۔ ہیلتھ واچ انگلینڈ کی نیشنل ڈائریکٹر لوئیس انصاری نے کہا کہ عوام میں یہ خواہش تھی کہ وہ سروسز کو زیادہ قابل رسائی اور صحیح معنوں میں کمیونٹیز کے مرکز میں جہاں لوگ رہتے ہیں وہاں کے قریب دیکھیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ جب سروسز تجربات پر عمل کرتی ہیں تو اس کا نتیجہ بہتر کارکردگی کی صورت میں نکلتا ہے۔