بچوں سے مشقت کرانے کا رجحان بڑھ گیا

July 03, 2022

نیویارک (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں بچوں سے محنت مزدوری کرانے کے رجحان میں نمایاں طور پر اضافہ ہو رہا ہے۔ یونیسیف کے مطابق کورونا وبا کے نتیجے میں پیدا ہونے والی اقتصادی مشکلات کی وجہ سے 90لاکھ مزید لڑکے اور لڑکیاں محنت کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ دنیا بھر میں پہلے ہی 16کروڑ بچے اسکول جانے کے بجائے مزدوری کر رہے ہیں۔ 2016 ء سے 2020 ء کے دوران اس تعداد میں 84لاکھ بچوں کا اضافہ ہوا تھا۔