اسد بٹ کی قیادت میں ن لیگ کے وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات

July 03, 2022

لیڈز (زاہد انور مرزا) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ برطانیہ کے وفد نے اسد بٹ کی قیادت میں گورنر پنجاب سے گورنر ہائوس میں ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور وطن عزیز میں جمہوریت کی کی بقا کے لیے کام کرتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین نے جمہوریت اور ملک کی بقا کیلئے جیلوں کی صعوبتیں برداشت کی ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہو چکا ہے، اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے وفد نے بطور گورنر تعیناتی کی بلیغ الرحمٰن کو مبارکباد دی اور پھول پیش کیے۔ وفد میں طاہر بٹ،میاں خرم امداد ،سجاد رحمانی، قدیر بٹ،حاجی طلت اور شوکت بٹ شامل تھے۔