بریڈ فورڈ میں کورونا سے مزید تین ہلاکتیں، تعداد 1255 ہوگئی

July 03, 2022

بریڈفورڈ (عبید مغل) کورونا کی نئی لہر بریڈفورڈ بھی پہنچ گئی۔بریڈ فورڈ کے ہسپتالوں میں گزشتہ سات دنوں کے دوران کورونا سےمزید تین افراد کی موت واقع ہوچکی ہے ،NHS کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، بریڈ فورڈ ٹیچنگ ہاسپٹلز NHS فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے 25 جون اور 1جولائی کے درمیان تین اموات کی اطلاع دی، بریڈ فورڈ ڈسٹرکٹ میں ہسپتالوں میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی کل تعداداب 1255تک پہنچ چکی ہے۔برطانیہ میں قومی سطح پر ان ہی سات دنوں کی مدت میں مزید 339مریض کوروناوائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ نیشنل ہیلتھ سروس کے مطابق ان کے اہل خانہ کواطلاع دے دی گئی ہے، کورونا ہلاکتوں کے اعداد و شمار ہر روز دوپہر 2 بجے اپ ڈیٹ کیے جاتے ہیں اور اس میںگزشتہ روز شام 4بجے رپورٹ ہونے والے موت کے تصدیق شدہ کیسز شامل ہیں تاہم NHS انگلینڈ کا کہنا ہےCOVID-19 کی تشخیص، موت کی اطلاع، موت کےسرٹیفکیٹس اور مرکزی اعداد و شمار کی رپورٹنگ کی تصدیق میں کئی دن لگ سکتےہیں چونکہ اعداد و شمار فراہم کرنے والے ہسپتالوں پر کام کا دباؤ بہت زیادہ ہے۔ جسکا مطلب ہے کہ ہر دن شام 4بجے رپورٹ ہونے والی اموات میں اس دن یا پچھلےکچھ دنوں میں ہونے والی تمام اموات شامل نہیں ہوسکتی۔