وزیراعظم نے 18 پارلیمانی سیکریٹریز کا تقرر کردیا

July 03, 2022

اسلام آباد( محمد صالح ظافر) وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے 18 ارکان کو مختلف وزارتوں کےپارلیمانی سیکریٹریز مقرر کیا ہے ۔انہوں نے اپنی نئی زمے داریارں سنبھال لی ہیں۔ یہ پارلیمانی سیکریٹریز کا پہلا بیج ہے، پارلیمانی سیکریٹریز کا تقرر اس لیے کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے ارکان کو شکائت تھی کہ ان کے مسائل ٹھیک طرح سے حل نہیں کئے جارہے۔ مزید یہ کہ حکومت نے چار معاون خصوصی کا بھی تقرر کیا ہے جن میں حافظ عبدالکریم، محمد جنید انور انور چوہدری ، شیخ فیاض الدین اور مس رومینہ خورشید عالم شامل ہیں۔ ان چاروں خصوصی معاونین کو وفاقی وزیر کی مراعات حاصل ہونگی۔