لاہور: پولیس اہلکاروں کے قاتل 2 ڈاکو مقابلے میں ہلاک

July 03, 2022

لاہور میں پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث 2 ڈاکو مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

لاہور کے نواحی علاقے مانگا منڈی بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو 3 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔

پولیس کے مطابق ریکارڈ یافتہ پرویز عرف پیجو اوڈھ کو نشاندہی کے لیے لے جا رہے تھے کہ اچانک ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کے لیے حملہ کر دیا۔

ملزمان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم پیجو اوڈھ اور عباس عرف باسو اوڈھ گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے، انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق مارے گئے دونوں ملزم ڈکیتی، اغوا، زیادتی اور پولیس مقابلے کے ریکارڈ یافتہ تھے۔

ملزمان نے گزشتہ سال مانگا بائی پاس پر کانسٹیبل عباد ڈوگر، عادل حسین اور سندر میں کانسٹیبل قیصر کو شہید کر دیا تھا۔