میچل اسٹارک نے بگ بیش اور آئی پی ایل سے دوری اختیار کر لی

July 03, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر میچل اسٹارک نے آسٹریلوی لیگ بگ بیش (بی بی ایل) اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے دوری اختیار کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں فاسٹ بولر میچل اسٹارک نے کہا ہے کہ 7 سال میں بھی لیگز کے حوالے سے میرے خیالات نہیں بدلے، اپنے ملک کی زیادہ سے زیادہ نمائندگی کرنا ہدف ہے۔

میچل اسٹارک کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے شیڈول کو سامنے رکھ کر خود کو فٹ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میری ترجیح آسٹریلوی ٹیم ہوتی ہے، آئندہ 18ماہ کا شیڈول بہت مصروف ہے۔