کراچی میں آج اور کل ہلکی، منگل بدھ کو تیز بارش کی پیشگوئی

July 03, 2022

فائل فوٹو

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج اور کل ہلکی بوندا باندی اور منگل بدھ کو تیز بارش کا امکان ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ ویدر سسٹم کی شدت میں کمی آ رہی ہے، سسٹم کا کچھ حصہ سمندر کی طرف چلا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ویدر سسٹم کا کچھ حصہ راجستھان میں موجود ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ آج رات اور پیر کو بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ شہر قائد میں منگل اور بدھ کو تیز بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مون سون کا پہلا اسپیل 6 جولائی تک جاری رہنے کے امکانات ہیں۔