اسلام آباد: عیدالاضحیٰ پر تاجروں کیلئے خوشخبری

July 03, 2022

فائل فوٹو

عیدالاضحیٰ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے دکانوں کی بندش سے متعلق احکامات 10 جولائی تک معطل کر دیے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دکانوں کی بندش کے احکامات معطل کرنے کا فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا گیا ہے۔

11 جولائی سے دکانوں کی بندش کے اوقات کار پرانے نوٹیفکیشن کے مطابق ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ11 جولائی سے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔