ہم اپنی معیشت میں سود کو برداشت نہیں کرینگے، علماء

July 04, 2022

لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماوں نے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی اپیل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مولانا عزیز الرحمن ثانی، قاری جمیل الرحمن اختر، مولاناعلیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، مولانا عبدالنعیم، مولانا محمد اشرف گجراور مولانا خالد محمود نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے بعد وہ کون سی قوتیں ہیں جو وطن عزیز کی معیشت سے سود جیسے ناسور کو نہیں نکلنے دے رہیں، جب تک ہم اللّٰہ اور اللّٰہ کے رسول ؐ سے چھیڑی ہوئی جنگ ختم نہیں کریں گے ہماری معیشت مضبوط نہیں ہو سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ جن بینکو ں نے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائرکی ہے وہ ہمیں غلامی کی زنجیروں سے آزاد ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتے، ہم اپنی معیشت میں سود کو برداشت نہیں کریں گے ۔رہنماو ں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ فوری طورپر وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے اپیل واپس لی جائے ۔