ڈیبورا جیمز کی موت آنتوں کے کینسر کی مزید جانچ کی نشاندہی کرتی ہے، 2016 سے مرض میں مبتلا تھیں

July 04, 2022

لندن ( پی اے ) ڈیبورا جیمز کی موت آنتوں کے کینسر کی مزید جانچ کی نشاندہی کرتی ہے۔این ایچ ایس کے اعداد و شمار کے مطابق، ڈیم ڈیبورا جیمز کی موت کے بعد اس ہفتے مزید ہزاروں افرادنے آنتوں کے کینسر کی علامات والے صفحے کا دورہ کیا۔منگل کی شام کو خاندان کی جانب سے اس کی موت کا اعلان ہونے کے بعد، صفحہ کے وزٹ کی تعداد منگل کو 2000سے بڑھ کر بدھ کو 23000ہوگئی۔ 40سالہ ڈیم ڈیبوراکو 2016 سے آنتوں کا کینسر تھا۔ انہوں نے نے اپنی زندگی کے آخری سالوںمیں کینسر کے بارے میں معلومات کو فروغ دینے اور لوگوں میں علامات کی جانچ پر زور دیاتھا۔این ایچ ایس کی چیف ایگزیکٹیو امانڈا پرچرڈ نے انہیں ہم سب کیلئے ایک تحریک قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ اکثر اپنے کینسر کی تشخیص اور علاج کے بارے میں بات کرنے میں آسانی محسوس نہیں کرتے ہیں لیکن ڈیبورا نے اپنے تجربےکے بارے میں بہادری سے بات کرنے سے مزید ہزاروں لوگوں کو علامات کی جانچ کرنے پر اکسایا ہے۔ صحت اور سماجی نگہداشت کے وزیر ساجد جاوید نے کہا کہ ڈیم ڈیبورا نے ایک ناقابل یقین میراث چھوڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اعداد و شمار اس کے طاقتور اور جان بچانے والے اثرات کی عکاسی کرتے ہیں - ملک بھر میں لاتعداد لوگوں کو معلومات حاصل کرنے، جانچ کرنے اور بات کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ڈیم ڈیبورا کی فنڈ ریزنگ کی میراث ڈیم ڈیبورا، کے اعتراف میں پرنس ولیم نے مئی میں اس کو نائٹ ہوڈ کے مساوی خواتین کے لئے اعزاز ’’ ڈیم ہوڈ‘‘ خود ان کے والدین کے گھر پہنچایا تھا، وہ اس شخیص کے بعد کینسر بلاگر اور پوڈ کاسٹر بن گئی۔سابقہ ​​ڈپٹی ہیڈ ٹیچر بی بی سی یو، می اور بگ سی پوڈ کاسٹ کا ایک تہائی حصہ تھیں اور مئی میں اعلان کیا تھا کہ وہ زندگی کے آخر میں دیکھ بھال کر رہی ہیں۔انہوں نے کینسر کی تحقیق کے لیے 7 ملین پونڈز سے زیادہ رقم اکٹھی کی اور آنتوں کے کینسر اور اس کی نشاندہی کرنے کے بارے میں معلومات باقاعدگی سے شیئر کیں۔ دیگر ہائی پروفائل شخصیات، بشمول ریئلٹی ٹی وی اسٹار جیڈ گوڈی، جن کا انتقال 2009 میں ہوا، نے کینسر کی جانچ کے بارے میں پیغام پھیلانے میں مدد کی ہے۔ محترمہ گوڈی کی موت، سروائیکل کینسر سے ہوئی تھی، این ایچ ایس سمیر ٹیسٹ کروانے والی خواتین کی تعداد میں 12 فیصد اضافہ ہوا۔ برطانیہ میں چھاتی کے کینسر کے کلینکس کی تعداد بھی دگنی ہو گئی ۔ آنتوں کے کینسر کی باقاعدہ اسکریننگ 60-74سال کی عمر کے ہر فرد کیلئے دستیاب ہے۔ انگلینڈ میں 50-59سال کی عمر کے ہر فرد کو شامل کرنے کیلئے یہ پروگرام چار سالوں میں بتدریج پھیل رہا ہے۔ اس میں توسیع گزشتہ سال اپریل میں شروع ہوئی تھی۔ انگلینڈ میں 60-74 سال کی عمر کے لوگ جو جی پی کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں انہیں ہر دو سال بعد خود بخود این ایچ ایس کی جانب سے آنتوں کے کینسر کی اسکریننگ کٹ بھیجی جاتی ہے۔ سکاٹ لینڈ میں، اسکریننگ 50 سال کی عمر سے شروع ہوتی ہے۔ویلز میں 58اور 74سال عمر کے درمیان افراد کو کینسر کی اسکریننگ میں حصہ لینے کیلئے مدعو کیا جائے گا ۔شمالی آئرلینڈ میں 60سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو شرکت کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔