راجہ شوکت علی ودیگرکی آصف علی زرداری سے تعزیت

July 04, 2022

والسال (پ ر) آل جموں و کشمیر مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی رہنما راجہ شوکت علی خان قانون دان راجہ اسرار علی خان انجینئرراجہ بلال علی حاجی راجہ تیمورعلی راجہ مروت علی حاجی راجہ وحید اصغر علی راجہ نوید سعادت خان راجہ ونیس اختر علی ایڈووکیٹ راجہ، راجہ حمید قیوم خان بیرسٹر محمد نذیر خان بیرسٹر راجہ نواز خان بیرسٹر محمد لطیف خان نے اپنے مشترکہ بیان میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری صاحب کی والدہ صاحبہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ راجہ شوکت علی خان غفار انقلابی ڈاکٹر مناف راجہ ونیس اختر علی خان ایڈووکیٹ راجہ اسرار علی خان ایڈووکیٹ راجہ تیمور علی راجہ بلال علی نے آصف علی زرداری، وزیر خارجہ بلاول بھٹو سمیت بھٹو زرداری خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ علاوہ ازیں آزاد کشمیر حکومت کے سابق مشیر راجہ فضل الرحمٰن نے بھی بلال و بھٹو اورآصف علی زرداری سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کے درجات بلندی کے لئے دعا کی ہے۔